Type Here to Get Search Results !

Iranian President met with the Prime Minister, agreed on joint efforts against terrorism

Iranian President met with the Prime Minister, agreed on joint effortsagainst terrorism

President Ibrahim Raisi and Prime Minister Shehbaz Sharif's discussion on increasing cooperation between the two countries in various fields


ایرانی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کے بعد وفودکی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ دونوں رہنما مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو ایران ایوینیو کا نام دینے کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

دونوں رہنما مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف مہمان ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ ایران کے صدر کی شام کو ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری ایرانی صدر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ایرانی صدرآرمی چیف سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ لاہور اور کراچی بھی جائیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس آمد سے قبل ایرانی صدر سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی اورعلاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کوششوں پر زور دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نئی منتخب جمہوری حکومت کے بعد سربراہِ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایرانی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ ایرانی وفد میں وزیرِ خارجہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام کے علاوہ بڑا تجارتی وفد بھی شامل ہے۔ دورۂ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں تجارت، رابطے، توانائی اور زراعت سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں عوامی سطح پر رابطوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا ایجنڈا بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں ایرانی صدر کے دورے کے دوران دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے ایرانی صدر دورۂ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔



 

 

Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

Top Post Ad

Below Post Ad

250*300